Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایرانی بحریہ کے جدید ترین سامان حرب کی نمائش

ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین کی موجودگی میں تہران میں ایرانی بحریہ کے تین جدید ترین ساز و سامان کی نمائش کی گئی جن میں پلیکان نامی ڈرون

تہران(نیوز ڈیسک) ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین کی موجودگی میں تہران میں ایرانی بحریہ کے تین جدید ترین ساز و سامان کی نمائش کی گئی جن میں پلیکان نامی ڈرون ، سورن اور جاسک دو جیسے پر اجیکٹ شامل ہیں ۔پلیکان ڈرون طیارہ انتہائی اندر تک جاکر گشت اور انٹلی جنس کا مشن انجام دے سکتا ہے ، پلیکان دو ڈرون طیارہ پانچ انجنوں سے لیس ہے اور ایمرجینسی کی صورت میں وہ سطح سمندر پر بھی اتر سکتا ہے اور اس کا پتہ بھی لگایا جاسکتا ہے ۔سورن نامی پروجیکٹ کی بھی ایرانی بحریہ کے ذریعینمائش کی گئی یہ سسٹم جو جدید ترین سسٹم سے تیار کیا گیا، جی پی ایس کے بغیر ہی پوری دقت و باریکی سے آبدوزوں کے بارے میں معلومات فراہم کرسکتا ہے ۔یہ پراجیکٹ اپنی مہنگی قیمت اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی وجہ سے دنیا کے گنے چنے ملکوں کے پاس ہی ہے۔جاسک دو آبدوز پراجیکٹ بھی ایک جدید سامان حرب ہے جو میزائل ، تارپیڈو اور مواصلاتی سسٹم سے لیس ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More