Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سعودی عرب، ریاض سیزن میں زائرین کی تعداد 84 لاکھ سے تجاوز کر گئی

سعودی عرب کے منعقدہ الرریاض سیزن میں زائرین کی تعداد 84 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی

ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے منعقدہ الرریاض سیزن میں زائرین کی تعداد 84 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کہاہے کہ دارالحکومت الریاض میں منعقدہ الریاض تفریحی سیزن میں اب تک 84 لاکھ سے زائد زائرین شرکت کرچکے ہیں۔ تفریحی اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ڈیڑھ ماہ کے کم عرصے میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی ریاض سیزن میں شرکت ایک نیا ریکارڈ ہے۔زائرین میں اندرون ملک کے ساتھ بیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں شائقین شریک ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں ریاض سیزن کے عنوان سے تفریحی سرگرمیوں کا آغاز 11 اکتوبر 2019 کو ہوا تھا۔ یہ سرگرمیاں جنوری 2020 کے آخر تک بدستور جاری رہیں گی۔ توقع ہے کہ ان تفریحی سرگرمیوں میں مزید لاکھوں افراد حصہ لیں گے۔ریاض سیزن میں مختلف کھیلوں، ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ڈرامہ، تھیٹر، میلوں کا انعقاد مختلف فلموں کی نمائش کی سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔ آنے والے دونوں میں ریاض سیزن میں شرکت کرنے والے زائرین کی تعداد میں اضافے کی توقع ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More