Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اداروں میں تصادم کے خواہش مندوں کو منہ کی کھانا پڑی،عثمان بزدار

حکومت مدت پوری کریگی،سازشیں کرنیوالوں کے عزائم پورے نہیں ہونگے پاکستان کی ترقی کیلئے ہر ادارہ ایک صفحے پر ہے،ماضی کی حکومتوں نے اداروں کو کنگال کیا

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے عناصر کے عزائم پورے نہیں ہوں گے، اداروں میں تصادم کی خواہش رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔اپوزیشن کی سرگرمیوں کے ردعمل میں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے بے پناہ محنت کیساتھ ملک کو درست سمت کی طرف گامزن کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اورترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے عناصر کے عزائم پورے نہیں ہوں گے۔اداروں میں تصادم کی خواہش رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ہر ادارہ ایک صفحے پر ہے- ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کر کے اداروں کو کنگال کیا- وزیراعظم عمران خان نے بڑے بڑے کرپٹ عناصر کو بے نقاب کیاہے ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو کرپشن سے پاک کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More