Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لاس اینجلس میں شدید برفباری،سردی بڑھ گئی

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں شدید برف باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ، ہر سو پھیلے سفید روئی کے گالوں نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا۔ غیرملکی خبررساں

لااینجلس(نیوز ڈیسک)امریکا کے شہر لاس اینجلس میں شدید برف باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ، ہر سو پھیلے سفید روئی کے گالوں نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہورہے ہیں تاہم قدرت کے حسین نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ایسا ہی خون جما دینے والی سردی میں قدرت کا دلفریب منظر امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں دیکھنے کو ملا جب گزشتہ روز شدید برف باری ہوئی اور ہر طرف سفید چادر بکھری نظر آئی۔ہر سو پھیلی برف اور سفید روئی کے گالوں سے ڈھکے پہاڑوں اور خوبصورت نظارے کو دیکھ کر لوگ جہاں حیران ہوئے تو وہیں برف باری کے اس منفرد منظر کو بیحد انجوائے بھی کیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More