Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بنوں ، اقوام ممند خیل کے آٹھ شاخوں نے تحصیل بنوں کے ساتھ منسلک ہونے کا اعلان کر دیا

اقوام ممند خیل کے آٹھ شاخوں نے تحصیل بنوں کے ساتھ منسلک ہونے کا اعلان کر دیا احتجاجی جرگہ نے ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 89 کا سوشل بائیکاٹ کا بھی فیصلہ کیاممند یوتھ کوور کمیٹی

بنوں(نیوز ڈیسک)اقوام ممند خیل کے آٹھ شاخوں نے تحصیل بنوں کے ساتھ منسلک ہونے کا اعلان کر دیا احتجاجی جرگہ نے ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 89 کا سوشل بائیکاٹ کا بھی فیصلہ کیاممند یوتھ کوور کمیٹی کے زیر اہتمام آزاد منڈی کے مقام پر اقوام ممند خیل کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں قبائلی مشران اور یوتھ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے اقوام ممند خیل کے سربراہ ملک شیر غلی خان ، سلویشتی امیر امیر فیروز خان ، مقبول خان، اصغر خان وزیر ، سابق ناظم محمد نواز ، اول نور و دیگر نے کہا کہ ملک شاہ محمد خان کے ساتھ ہمارے مشران نے آزاد منڈی کے مقام پر تحصیل بکاخیل قائم کرنے کیلئے دستخط کئے تھے ممند خیل نے تحصیل کیلئے اراضی بھی پیش کی ہے لیکن شاہ محمد خان اب تحصیل کو بکاخیل کے علاقے میں بنا رہے ہیں جو اقوام ممند خیل کو ہر گز قبول نہیں، تحصیل کے ساتھ کالج ہسپتال اور کروڑوں روپے فنڈ ہے صرف بلڈنگ ہی نہیں، ہر قوم کے قسم قسم کے مسائل ہوتے ہیں لیکن یہ تحصیل ہماری آئندہ نسلوں کا مسئلہ ہے ہم تحصیل بنوں کے ساتھ منسلک ہونا چاہتے ہیں، ایم پی اے ہمارے ساتھ تمام منصوبے میں نہ صرف نا انصافی کرتے ہیں بلکہ نظر انداز کرکے پسماندہ رکھنے پر تلے ہوئے ہیں، یہاں تک کہ ہمارے جرگہ کو بھی دھمکیاں دے رہے ہیں اقوام ممند خیل نے ان کو اسمبلی تک پہنچایا ہم نے چاہا تو انہیں پولنگ میں بھی نہیں آنے دیں گے جرگہ نے ایم پی اے کو چیلنج دیا کہ بکاخیل تحصیل کے قیام پر ریفرنڈم کی جائے اگر بکاخیل میں تحصیل کے قیام پر فیصلہ آیا تو ہم تیار ہیں اور اگر ہار گئے تو اپنے وعدے کو پورا کریں اور ممند خیل کے مطالبات پر عمل کریں جرگہ نے ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عرصہ سے ڈپٹی کمشنر کے پاس ہماری علیحدگی کی درخواست پڑی ہے جس پر وہ عملدر آمد نہیں کر رہے آج اگر ہمارے ساتھ انتظامیہ اور ایم پی اے کوئی تعاون نہیں کر رہی لیکن عوام ہمارے ساتھ ہے ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد خطاب خان شیرانی نے جرگہ کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات حکام بالا تک پہنچائیں گے جس پر جرگہ نے اگلے اتوار تک کی ڈیڈلائن دے دی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More