چکوال(نیوز ڈیسک)رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اور پیر وقار حسین کرولی نے خان پور میں سڑک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ترقیاتی منصوبوں پر ضلع بھر میں کام شروع ہو گیا ہے پنجاب حکومت نے عوامی نمائندوں کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دئیے ہیں لہٰذا انتخابات میں کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ۔ خانپور مین بازار روڈ کا ایم این اے سردار ذوالفقار دلہہ نے افتتاح کر دیا.عرصہ دراز سے یہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا انچارج پبلک سیکرٹریٹ ملک وسیم کرامت کی خصوصی کاوش سے سردار ذوالفقار دلہہ نے سڑک کی مرمت کیلئے گرانٹ منظور کرائی .سڑک کی مرمت کے افتتاح کے موقع پرراجہ غلام عباس خیر پور ، حافظ زین ، ملک وسیم کرامت.چوھدری لیاقت ڈوہمن.ملک شہزاد.ملک خاقان.مرزا تبسم فراز.نجم السلام ہاشمی.پیر وقار کرولی سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے