Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

موجودہ حکومت میں مافیا کا مافیا سے مقابلہ ہے ۔سینیٹر سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کو لانے والے ایک ہی ہیں مگر اس بار وہ سب سے زیادہ پریشان ہیں۔موجودہ حکومت میں مافیا

اہور(نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کو لانے والے ایک ہی ہیں مگر اس بار وہ سب سے زیادہ پریشان ہیں۔موجودہ حکومت میں مافیا سے مافیا کا مقابلہ ہے ۔عوام پر 70سال سے مافیاز مسلط ہیں۔ ملک پر مسلط ٹولے کو زمینی حقائق کاکوئی پتہ نہیں یہ خلائی مخلوق ہے ۔ اس حکومت کے ہوتے ہوئے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ سیاسی مسافر خانے میں وہ لوگ جمع کئے گئے ہیں جو ایک کاغذ بھی سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق نہیں لکھ سکتے۔موجودہ حکومت نے کشمیر کو جو نقصان پہنچایا ہے ،ماضی میں کسی حکومت نے نہیں پہنچایا ہے۔افسروں کی اکھاڑ پچھاڑ سے کچھ نہیں بدلے گا لوگ اوپر بیٹھے ہوئے نااہل لوگوں کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جے آئی یوتھ جنوبی پنجاب کے لیڈرز کنونشن سے خطاب اور بعدا زاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف اور جے آئی یوتھ کے صدر زبیر احمد گوندل اور صوبائی صدر رضا احمد قادری بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس تبدیلی کاکوئی ایجنڈا نہیں ۔یہ ٹولہ اپنی ذات کے عشق میں مبتلا ہے ۔ اپنی ناک سے آگے دیکھنے کی صلاحیت سے محروم لوگ کبھی کوئی پائیدار تبدیلی نہیں لاسکتے ۔ موجودہ حکومت کی کابینہ میں بھی وہی لوگ ہیں جوپرویز مشرف تھے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب میں پولیس افسران اور بیوروکریسی کو تبدیل کردیا مگرعوام حکمرانوں کی تبدیلی چاہتے ہیں ۔یہ لوگ تبدیلی میں تبدیلی سے لوگوں کو دھوکہ دیناچاہتے ہیں ْ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پندرہ مہینوں میں ایک سو پندرہ سے زیادہ یو ٹرن لئے ہیں۔بھارت نے نقشہ میں مظفر آباد اورگلگت بلتستان کو بھارتی ریاست ظاہر کیالیکن ہماری حکومت کچھ نہیں کرسکی۔یہ کنفیوژلوگ ہیں۔کبھی کہتے ہیں پچپن روپے فی کلومیٹر ہیلی کاپٹر کا کرایہ ہے کبھی کہتے ہیں سترہ روپے فی کلوٹماٹر اور پانچ روپے کلو مٹرہیں۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت ایک سو چودہ روپے تک پہنچادی ہے۔حکومت نے پچیس پیسے پیٹرول کی قیمت کم کرکے حاتم طائی کی قبر کو لات ماری ہے۔حکومت عوام کو دھوکہ دیکرظلم کررہی ہے۔ سینیٹر سرا ج الحق نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ وسائل سے نواز ا ہے۔ موسم بہترین ہے میٹھاپانی ا ورزمین زرخیز ہے مگردن رات خون پسینہ ایک کرنے کے باوجود بھی ہمارا کسان بھوکا سوتا ہے۔ حکومت نے نوجوانوں کو روزگاردینے کا وعدہ کرکے لاکھوں لوگوں سے روز گار چھین لیا ہے ۔ حکومت کے وزرانے بھی اعتراف کیا ہے کہ بیس لاکھ نوجوان بے روزگار ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملک پر جاگیر دار وڈیرے اور سرمایہ دار قابض ہیں عام آدمی سکھ کی سانس نہیں لے سکتا۔نوجوان اسلامی انقلاب کیلئے تیار ہو جائیں جاگیر داروں کے شہزادوں سے مسائل حل نہیں کریں گے۔ حکومت کوووٹ اور سپورٹ دینے والے شرمندہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران کہتے ہیں ہم امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کروارہے ہیں مگرٹرمپ نے افغانستان میں کہاکہ ہم نے کب کہا کہ ہماری طالبان سے صلح کروائی جائے۔ سعودی عرب ایران نے بھی طعنہ دیا کہ ہم نے پاکستان کو نہیں کہاکہ ثالثی کا کردار ادا کریں ۔حکمران قومی وقار اور ملکی عزت کو پوری دنیا میں نیلام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بائیس دسمبر کو اسلام آباد میں کشمیر مارچ ہوگاجس میں جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک سے لاکھوں لوگ شریک ہونگے اور بے حمیت حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کریں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More