Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سی پیک کے لیے ابہام ،اختلاف پیدا کرنا امریکہ اور بھارت کا مشترکہ ہدف ہے، لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے سی پیک انجینئرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری عظیم منصوبہ ہے۔سی پیک کے لیے ابہام ،اختلاف پیدا کرنا امریکہ اور بھارت

لاہور(نیوز ڈیسک)نائب امیر جماعت اسلامی اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے سی پیک انجینئرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری عظیم منصوبہ ہے۔سی پیک کے لیے ابہام ،اختلاف پیدا کرنا امریکہ اور بھارت کا مشترکہ ہدف ہے۔کالا باغ ڈیم کو متنازع بنا کر ڈیمز کی تعمیر کا راستہ روک دیا گیا ہے۔اب سوچے سمجھے منصوبے کے ساتھ ایسا ہی ماحول پیدا کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں۔تحریک انصاف حکومت وزراء کے غیر ذمہ دارانہ اور غیر حکمیا نہ نے صورتحال کو گھمبیر کردیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بروقت باگ دوڑ سے معاملہ سنبھل ہو گیا لیکن ابھی بھی ملک میں وسیع اور ہمہ گیر آگہی اور جان کاری کی ضرورت ہے تاکہ ترقیاتی منصوبہ ،انوسٹمنٹ ،ادائیگیوں اور راہدری منصوبے کے ہمہ گیر دورس اثرات پر قومی اتفاق رائے برقرار رہے۔یہ منصوبہ کسی ایک پارٹی یا حکومت یا ریاستی ادارہ کا نہیں پوری قوم کا منصوبہ بن جائے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں میں ترجیحی بنیادوں پر گوادر اور بلوچستان کے عوام کے وسیع تر مفادات کو پیش نظر رکھا جائے اور قومی آبادیوں کے روزگار،انفراسٹرکچر،تعلیم،ہنر،چھوٹی صنعتوں کے فروغ کسانوں،مزدوروں کے لیے سود مند پالیسی اور قومی صنعتوں کی بحالی کا ذریعہ بنایا جائے۔منصوبہ زراعت کی جدید سائنس ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ترقی بنیادی اینٹ بنے۔پاک چائنہ اقتصادی راہدری کے خلاف دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے قومی متفقہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More