Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فیصل آباد، ڈکیتی اورچوری کی وارداتوںپر پولیس کا عدم کنٹرول

فیصل آبادپولیس کے لئے ڈکیتی اورچوری کی وارداتوںپر کنٹرول اورشہریوںکی جان ومال کوتحفظ فراہم کرناچیلنج بن گیا ۔گزشتہ24گھنٹوںمیںایک پولیس اہلکار کی دکان سمیت گھروں،دکانوںاورراہگیروں سے لا کھوںروپے کی نقدی،زیورات ،6 کاریں،22ماٹرسائیکلیںاورایک محنت کش سے رکشہ

فیصل آباد(نیوز ڈیسک)فیصل آبادپولیس کے لئے ڈکیتی اورچوری کی وارداتوںپر کنٹرول اورشہریوںکی جان ومال کوتحفظ فراہم کرناچیلنج بن گیا ۔گزشتہ24گھنٹوںمیںایک پولیس اہلکار کی دکان سمیت گھروں،دکانوںاورراہگیروں سے لا کھوںروپے کی نقدی،زیورات ،6 کاریں،22ماٹرسائیکلیںاورایک محنت کش سے رکشہ بھی چھین لیاگیا۔لوٹنے والوں میںایک امام مسجدبھی شامل ہے جبکہ مزاحمت پرتین افرادکوگولیاںمارکرزخمی کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق نشاط آبادمیںڈاکوئوںنے مزاحمت کرنے پرشہزاد اوراخترعلی کوتھانہ ترکھانی کے علاقہ چک203گ۔ب کے قریب مزاحمت پربہادرعلی کوزخمی کردیا۔تھانہ گلبرگ کے علاقہ الیاس پارک میںعمران خان کے گھرگھسنے والے ڈاکوئوںنے اہل خانہ کویرغمال بناکر7لاکھ روپے مالیت کے زیورات اورنقدی چھین لی۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ گلبہارکالونی میںغلام مصطفی کے گھر۔تھانہ مدینہ ٹائون کے ایکس بلاک میںشمس الزمان کے گھرمیںاورصدرجڑانوالہ کے علاقہ239گ۔ب میں ارچاشدکے گھرمیںگھس کربھاری مالیت کے زیورات ،نقدی اورقیمتی سامان لوٹ لیا۔تھانہ پیلزکالونی کے علاقہ ستیانہ روڈپرڈاکوئوںنے حسن زمان کے کیبل نیٹ ورک آفس میںگھس کرنقدی،موبائل فونزاورقیمتی سامان لوٹ لیا۔تھانہ ماموںکانجن کے علاقہ چک507گ۔ ب میںابوبکرسے4لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی گئی،چوری کی مختلف وارداتوںمیںتھانہ سرگودھاروڈکے محلہ مصطفی آبادمیںعبدالوحید کے گھرکے تالے توڑکر8تولے طلائی زیورات کے علاوہ نقدی اورقیمتی سامان چوری کرلیا،تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ ستیانہ روڈپراعجازکی ،تھانہ گلبرگ گوبندپورہ میںعبدالوحیدکی ،تھانہ صدرکے علاقہ یونس ٹائون میںشاہدکی،تھانہ سول لائن کے علاقہ میںپینم ہسپتال سے ولیدکی، تھانہ پیلزکالونی کے علاقہ جالب روڈپرشہبازکی اورتھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ سٹیڈیم سے حسن الاسلام کی کاریں جبکہ تھانہ ریل بازار کے علاقہ کارخانہ بازار میںجمیل کارکشہ چوری کرلیاگیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More