اوگادوگو(نیوز ڈیسک)مغربی افریقا کے ملک برکینا فاسو میں چرچ پر شدت پسندوں کے حملے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ شدت پسندوں نے نائیجیریا کی سرحد کے قریب برکینا فاسو کے قصبے ہنتو کورا کے ایک پروٹیسٹینٹ چرچ میں سنڈے سروس کے دوران داخل ہو کر فائرنگ کی۔اس موقع پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے 14 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔