Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سانگلہ ہل اسسٹنٹ کمشنر کا غیر قانونی گیس ری فلنگ اور پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

سانگلہ ہل اسسٹنٹ کمشنر کا غیر قانونی گیس ری فلنگ اور پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اسسٹنٹ کمشنر آمنہ مودودی

ننکانہ صاحب(نیوز ڈیسک)سانگلہ ہل اسسٹنٹ کمشنر کا غیر قانونی گیس ری فلنگ اور پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اسسٹنٹ کمشنر آمنہ مودودی نے 22دوکانوں کو سیل کر دیا 19دوکانداروں کے خلاف تھانہ میں مقدمات درج گزشتہ روز صحافیوںنے جراء ت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر میں با اثر گیس سلنڈر ری فلنگ اور غیر قانونی منی پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف خبر شائع کی جس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اسسٹنٹ کمشنر آمنہ مودودی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بائیس دوکانوں کو سیل ر دیا اور غیر قانونی طور پر گیس اور پیٹرول کی ری فلنگ کرنے والے آلات بھی قبضہ میں لے لئے اور انیس افراد پرویز احمد،طارق محمود،خرم ،شہباز،شریف اور کامران وغیرہ کے خلاف تھانہ سٹی اور تھانہ صدر میں الگ الگ مقدمات درج کر دیے اسسٹنٹ کمشنر آمنہ مودودی نے بتایا کہ بغیر لائسنس حفاظتی آلات کے بغیر پیٹرول اور گیس ری فلنگ کرنے والے کسی بڑت حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ایسے دوکاندار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More