Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستا ن علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستا ن علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے او ر اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے اسلام آبادمیں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ ملاقا ت میں گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے گلگت بلتستان کی خوشحالی و ترقی سے متعلق وفاقی حکومت کے عزم کاکو دہراتے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی وخوشحالی سے متعلق اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے بھرپور کام کیا جارہا ہے اور ان کی وزارت گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تمام تر تعاون پیش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سکردو ایئرپورٹ کو اپ گریڈ کرکے انٹرنیشل کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں جس سے گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو بھرپور ترقی اور مقامی لوگوں کو روز گار بھی ملے گا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مستقبل قریب میں گلگت بلتستان کے ہوٹلنگ سیکڑ میں کثیر بیرونی سرمایہ کاری کے روشن امکانات ہیں جس سے سیاحت کے شعبے میں مزید ترقی ہو گی اورسیاحوں کو تفریح کی بہتر سہولیات میسرآئیں گی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں شتنگ نالے کی تعمیر،گلگت سکردوروڈ پر کام کی پیش رفت اور سکردو میں ہسپتال قائم کرنے کے امور بھی زیر غور آئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ تمام منصوبے بڑی اہمیت کے حامل ہیں اور وفاقی حکومت ان منصوبوں کو ترجیجی بنیاد وں پر مکمل کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔گورنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی سے متعلق وفاقی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ ان اقدامات سے گلگت بلتستان میں ترقی وخوشحالی کے حوالے سے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔اس سے قبل تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جسٹس (ر)جعفر شاہ نے بھی وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سے ملاقات کی۔ملاقات میں گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی عمل اور سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ تحریک انصاف کے کارکنان عوام سے قریبی رابطہ قائم رکھیں تاکہ ان کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More