Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

120 روز کا لاک ڈوان بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کم نہیں سکا

تحریک آزادی کشمیر اپنی جدوجہد کے اہم ترین دور میں داخل ہو چکی ہے ، بھارت کے بدترین ریاستی مظالم انسانی حقوق کی پامالی اور 120 روز کا لاک ڈوان بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کم نہیں سکا

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک): تحریک آزادی کشمیر اپنی جدوجہد کے اہم ترین دور میں داخل ہو چکی ہے ، بھارت کے بدترین ریاستی مظالم انسانی حقوق کی پامالی اور 120 روز کا لاک ڈوان بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کم نہیں سکا اور مسئلہ کشمیر کا حل اب نہیں تو کبھی نہیں کے مرحلے میں داخل ہو چکاہے لیکن اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں کے اقتصادی مفادات کی وجہ سے دنیا کی خاموشی تاریخ انسانی میں سیاہ ترین الفاظ میں لکھی جا ئے گی اِ ن خیالات کا اظہارامریکہ کے دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی میں قائم پاکستانی و کشمیری امریکن کی معروف تنظیم پاکستان لنک اور ممتاز امریکی کشمیری رہنما سردار ظریف خاں نے اپنے دورہ سیالکوٹ کے دوران پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیو من رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقعہ پر سول سوسائٹی اورمقامی عمائدین سے خطاب کرتے ہو ئے کیا استقبالیے میںسابق رکن پنجاب اسمبلی اور معروف قانون دان طاہر محمو دہندلی ایڈووکیٹ، ممتاز کشمیر ی کاروباری شخصیت ندیم کھوکھر، کشمیر ی دانشور پروفیسر سید عبد الرشید گردیزی ،راجہ یاسر، ایکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر حامد کاہلوں، جنرل سیکرٹری یاسر شاہ ، مقامی سنیئر صحافی کلیم روف چشتی، جاوید بٹ، حافظ مبین ، بلال خاں، ندیم غوری، ایوان صنعت و تجارت کے ایگزیٹو ممبر چوہدری محمد اعجاز، سندھی این جی او سیادہ کے چیئر مین ضیاء اللہ خان پھل، نصیر احمد اور دیگر معززین نے شرکت کی سردار ظریف خاں نے مزید کہا کہ اگر ایسٹ تیمور اور سکاٹ لینڈ میں لوگوں کی خواہشات جاننے کے لیے استصواب رائے ہو سکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشاء کا پورا خطہ آگ کا گولہ بنا رہے گا اور مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر بھارت کی داخلی و قومی سلامتی کے لئے خطرناک ثابت ہوگی بحیثیت پاکستانی قوم ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزاد ی اور استحکام پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اُنہوں نے کہا کہ اقتصادی اور معاشی لحاظ سے طاقتور پاکستان کشمیریوں کا مضبوط ترین وکیل ثابت ہوسکتا ہے لہذا پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے سنجیدہ اور فوری اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے بصورت دیگر پاکستان کا اپنا استحکام اور امن بھی دائو پر لگ سکتا ہے اُنہوںنے کہا کہ پاکستان میں ہمہ گیر معاشی اور معاشرتی انقلاب اور دیرپاء ترقی کے اہداف کا حصول مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ ایک اقتصادی طور پر مضبوط پاکستان ہی امریکہ اور عالمی طاقتوں کو بھارت کے مقابلے میں برابری کی سطح پر لا سکتا ہے اُنہوں نے حکومت پاکستان نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کر کے مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں حکومتی اور سول سوسائٹی کی سطح پر اُٹھایا جا ئے تا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے گہنونے فاششٹ کردار کو بے نقاب کیا جا سکے اس موقعہ پر بات چیت کرتے ہو ئے پاکستان کے چیئر مین محمد اعجاز نوری نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں اور جدوجہد کی ایک طویل داستان ہے جس کا بنیادی مقصد ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق اور بھارتی تسلط سے آزادی ہے اُنہوں نے کہا کہ ریاستی دہشت گردی سمیت بھارت کی کو ئی بھی چال،تشدد اوراوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کو اُن کے حق خود ارادیت سے دستبردار نہیں کروا سکتے پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کی آزاد ی کشمیری عوام کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی کیونکہ کشمیری قوم طویل عرصہ سے اپنی جدوجہد کے ذریعے تکمیل پاکستا ن کی جنگ لڑرہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی مسلح افواج ،شہدائے کشمیر اور برھان وانی سمیت حریت پسند رہنمائوں کی عظیم تر قربانیوں کے نتیجہ میں مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا اُنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ ، عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے عالمی ضامنوں کی دوغلی پالیسی لمحہ فکریہ ہے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام نظریاتی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہیں اور کوئی سیاسی یا دیگر مصلحت ان رشتوں پر اثر انداز نہیں ہوسکتی لہذٰا مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی حل کشمیریوں اور پاکستان کی مشترکہ خواہشات اور اُمنگوں کی ترجمانی کئے بغیر ممکن نہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے پاکستانی قوم پوری اُخوت اور محبت کے ساتھ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے استقبالیے سے خطاب کرتے ہو ئے سابق ممبر پنجاب اسبملی اور معروف قانون دان طاہر محمو دہندلی نے کہا کہ اسلامی کانفرنس سمیت کسی بھی اسلامی ملک نے آج تک مسئلہ کشمیر پر بھارت کے خلاف وہ رویہ نہیں اپنایا جس کی اُمید بطور مسلمان کشمیری اُن سے لگا کر بیٹھے ہیں اس موقعہ پر مسئلہ کشمیر اور امریکہ میں پاکستان کے پر امن حقیقی تشخص کو اُجاگر کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرنے پر سردار ظریف خاں کو پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیو من رائٹس کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی گئی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More