Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بڑے صوبوں کا نظام ناکام ہوگیا، 20 صوبے ہونے چاہئیں۔ وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ 20 صوبے ہونے چاہئیں، بڑے صوبوں کا نظام ناکام ہوگیا، سیوریج سمندر میں جا رہا ہے اور شہر میں کچرا بھرا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق

کراچی(نیوز ڈیسک) : میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ 20 صوبے ہونے چاہئیں، بڑے صوبوں کا نظام ناکام ہوگیا، سیوریج سمندر میں جا رہا ہے اور شہر میں کچرا بھرا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں نئے صوبے بن رہے ہیں ہم 72 سال پیچھے کھڑے ہیں، 20 صوبے ہونے چاہئیں، بڑے صوبوں کا نظام ناکام ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ہر ماہ 10 کروڑ کی کمی کے ساتھ 13 ہزار ملازمین کووقت پر تنخواہ دی جاتی ہے، تنخواہ کی ادائیگی کے بعد شہر کے مسائل حل کرنا آسان کام نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے درخواست ہے صحت کے شعبے میں کراچی کی مدد کریں۔ میں اضافی مدد نہیں مانگ رہا، جو اس شہر کا حق ہے وہ دیا جائے۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ مقامی حکومت مضبوط ہو جائے تو یہ ملک بہت جلد ترقی کرے اور مسائل ختم ہو جائیں۔ کسی کو بھی دلچسپی نہیں کہ ملک میں ترقی کا عمل شروع اور مسائل حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ کراچی بڑا شہر ہے، ماحولیاتی آلودگی پر ہماری ذمے داری زیادہ ہے، حکومت اس پر توجہ دے ورنہ عالمی سطح پر بڑے نقصان کا سامنا ہوگا۔ سیوریج سمندر میں اور کچرا شہر میں، عالمی سطح پر پیغام درست نہیں جا رہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More