Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

خصوصی افراد کیلئے “ہم قدم پروگرام “کا آغاز ،ساڑھے 3ارب روپے مختص کرنا خوش آئند ہے، خدیجہ فاروقی

مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے خصوصی افراد کے حقوق کے عالمی دن

لاہور (نیوز ڈیسک): مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے خصوصی افراد کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی افراد اور ان کے خاندان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے”ہم قدم پروگرام”اور اس کے لیے ساڑھے تین ارب روپے مختص کرنے کو خوش آئند قرا ر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام سے صوبہ کے 2لاکھ سے زائد خصوصی افراد کو ماہانہ مالی مدد کی جائے گی جبکہ سرگودھا ،ساہیوال، بہاولپوراور اوکاڑہ میں سپیشل ایجوکیشن کے 4انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جارہے ہیں ۔لاہور سمیت8سپیشل ایجوکیشن مراکز کو پرائمری سے مڈل اور مڈل سے سیکنڈری لیول تک اپ گریڈ کیا جارہا ہے جبکہ خصوصی بچوں کو سپیشل ایجوکیشن مراکز میں آنے جانے کیلئے14نئی بسیں فراہم کی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں شعبہ خواتین پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ حکومت احساس، اخلاص ،ہمدردی اور مدد پر یقین رکھتی ہے اسی لیے پنجاب بھر میںمعذور وںکو صحت کارڈ جاری کیے جارہے ہیں تاکہ معذور افراد بغیر کسی پریشانی اور خرچ کے ہسپتالوں میں اپنا علاج معالجہ احسن طریقہ سے کرواسکیں ۔انہوںنے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے صوبہ بھر میں خصوصی افراد کے70ہزار خاندان مستفید ہونگے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کررہی ہے اس ضمن میں کاروبار ی طبقہ کیلئے بجلی و گیس میں سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی سے اشیاء سستی اور عوام کو سستی اشیاء فراہم ہوسکیں۔مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اس کے علاوہ دیگر ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور جلد مہنگائی پر قابو پالیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More