Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت کاکاروباری طبقے کیلئے گیس اور بجلی پر سبسڈی دینے کے اعلان سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گاشہباز اسلم

اجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے وفاقی حکومت کی طرف سے کاروباری طبقے کے لیے گیس اور بجلی میں سبسڈی دینے کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک): تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے وفاقی حکومت کی طرف سے کاروباری طبقے کے لیے گیس اور بجلی میں سبسڈی دینے کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا کیونکہ مہنگی گیس اور بجلی کے باعث صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں ہوشربا اضافہ ہورہاہے۔ انہوںنے کہا کہ سرمایہ کاروں کیلئے قرضوں کی شرح سود میں کمی لائی جائے اور شرح سود میں کمی لانے کے اعلان پر عملدرآمد بھی کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز اسلم نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے عرصے میں پہلی مرتبہ پاکستان کا موجودہ اکائونٹ خسارے سے نکل کر اضافہ ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ ختم ہونا، سٹاک انڈیکس میں40فیصد اضافہ حکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں کا ثمر ہے ۔حکومت کی طرف سے مستقبل میں یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے فیصلہ سے معیشت مستحکم ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور حکومت کو بیرونی ادارے سے مہنگے قرضوں اور ان کی شرائط پر عملدرآمد کرنے سے نجات مل جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More