Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کامیاب جوان پروگرام میں میرٹ اور شفافیت یقینی بنائیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری روزگار اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہے تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کرنے والے آگے بڑھ سکیں کیونکہ ایسے لوگ ہی ملک اور معاشرے کو اٹھاتے ہیں، کامیاب جوان پروگرام میں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری روزگار اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہے تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کرنے والے آگے بڑھ سکیں کیونکہ ایسے لوگ ہی ملک اور معاشرے کو اٹھاتے ہیں، کامیاب جوان پروگرام میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا ہے، یہ تو ابھی شروعات ہے، اور منصوبے بھی آئیں گے۔ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت چیکس تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کا کام نوکریاں پیدا کرنا اور کاروبار سے ہر قسم کی رکاوٹ ختم کرنا ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار مل سکے اور چھوٹے اور درمیانے درجے سمیت تمام کاروباری افراد کو سہولت مل سکے۔ میں جب پہلی دفعہ برطانیہ گیا تو مانچسٹر میں ٹیکسٹائل کا کاروبار یہودیوں کے ہاتھ میں تھا لیکن چند ہی سالوں میں پاکستانیوں نے اس صنعت میں اپنا نام پیدا کر لیا، اب کیا وجہ تھی کہ وہ لوگ پاکستان میں تو کاروبار نہ کر سکے مگر مانچسٹر میں کامیاب حاصل کر لی۔انہوں نے کہا کہ کامیاب معاشرے اور ناکام معاشروں میں یہی فرق ہوتا ہے، کامیاب معاشرے میں میرٹ پر کام ہوتا ہے اور لوگوں کو اپنے کاروبار شروع کرنے کیلئے مواقع اور سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں جس کے باعث محنت کا جذبہ رکھنے والے نوجوان اوپر آتے ہیں۔ اگر آپ صرف کھیلوں کی مثال ہی لے لیں تو ایسے ممالک زیادہ گولڈ میڈلز جیت جاتے ہیں جن کی آبادی کم ہوتی ہے جبکہ 20 سے 22 کروڑ آبادی والے ملک پیچھے رہ جاتے ہیں اور اس کی وجہ صرف اور صرف میرٹ ہے۔ نوجوانوں کو اس پروگرام سے بہت امیدیں ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک لاکھ 90 ہزار خواتین نے اس پروگرام کے تحت درخواستیں دیں۔ان کا کہنا تھا کہ سنا ہے نوجوان کہتے ہیں کہ عمران خان کرپٹ لوگوں کیساتھ ہاتھ نہیں ملاتا، ہمیں کامیاب نوجوان پروگرام میں بھی میرٹ اور شفافیت کا خیال رکھنا ہے کیونکہ لوگوں کو ہم سے یہی امید ہے اور انہیں میرٹ کے مطابق شفاف طریقے سے سہولتیں فراہم کی جائیں گی تو وہ آگے بڑھیں گے،عمران خان نے کہاکہ قرض پروگرام میں خواتین کی شمولیت کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ لوگوں کو اب تک سمجھ نہیں ہے کہ ملک میں سیاحت کی ترقی کے کتنے امکانات موجود ہیں۔عمران خان نے کہا کہ دنیا کو پتا چل رہا ہے کہ پاکستان کو اللہ نے کتنی خوبصورتی دی ہے۔ سب سے سے جلدی نوکریاں سیاحت سے ملیں گی۔ اس کے علاوہ ہماری خواتین کو بہت ضرورت ہے کہ انھیں نئے مواقع ملیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں آسانی پیدا کرنیکی ضرورت ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق کاروبار میں آسانی پیدا کرنے میں پاکستان 28 پوائنٹ اوپر گیا۔ چھوٹے کاروباری افراد محنت کرکے ملک کوآگے لے جاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ماضی میں متوسط تاجر طبقے کو نظر انداز کیا گیا۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ بزنس کے لیے آسانی پیدا کریں۔ نئے پاکستان کا مطلب نئی سوچ ہے،میرٹ کو آگے لانا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ ملک آگے نکلتا ہے جس کا میرٹ کا سسٹم بہتر ہوتا ہے۔ ہم نے اپنے ملک میں میرٹ کو اوپرلانا ہے۔ امریکہ میں ٹاپ کے بزنس مین پاکستانی ہیں۔ کامیاب معاشرے میں میرٹ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو دیکھیں ان پر فخر ہوگا ۔بیرون ملک پاکستانی ہر شعبے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ صادق خان محنت کرکے اوپر گئے اور آج کامیاب ہیں۔ یہاں سے برطانیہ جانیوالے افراد نے چند سال میں ٹیکسٹائل صنعت میں کامیاب کاروبار کیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More