Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بابری مسجد کی شہادت کی27ویں برسی منائی گئی

تاریخی بابری مسجد کی شہادت کی 27 ویں برسی منائی گئی برسی کے مدنظر اترپردیش پولیس ہائی الرٹ پر تھی اور ایودھیا کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ،تاریخی بابری مسجد کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پہلی برسی پر ہندوستان بھر میں سکیورٹی سخت

نئی دہلی(نیوز ڈیسک): تاریخی بابری مسجد کی شہادت کی 27 ویں برسی منائی گئی برسی کے مدنظر اترپردیش پولیس ہائی الرٹ پر تھی اور ایودھیا کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ،تاریخی بابری مسجد کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پہلی برسی پر ہندوستان بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی تھی اور حساس شہروں میں اضافی سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔ یو پی کے بیشتر شہروں میں اسکول اور کالج بند رہے اورہندوستان کے مسلمانوں نے اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا اور مسلم تنظیموں نے جگہ جگہ اذان دینے کا اہتمام کیا تھا،تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو آج جمعہ کو 27 برس مکمل ہو گئے۔ مسجد کی شہادت چھ دسمبر 1992 کو ہوئی تھی جب انتہا پسند ہندوں کے ٹولے نے تمام قانونی، سماجی و اخلاقی اقدار پامال کرتے ہوئے تاریخی بابری مسجد شہید کردی تھی۔واضح رہے کہ ہندوستان کی سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں ایودھیا میں واقع بابری مسجد کی زمین ہندں کے حوالے کردی اور اعلان کیا کہ وہ اس زمین پر رام مندر بنا سکتے ہیں۔ عدالت کے فیصلے میں شہر ایودھیا میں ہی مسجد کی تعمیر کے لئے پانچ ایکڑ زمین دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پرجمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشدمدنی نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بابری مسجد قانون اور عدل وانصاف کی نظرمیں ایک مسجد تھی اور آج بھی شرعی لحاظ سے مسجد ہے اور قیامت تک مسجد ہی رہے گی، چاہے اسے کوئی بھی شکل اور نام دے دیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More