Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعت کے ممبران کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے اتحادی جماعتوں کے ممبران کی گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سربراہی میں اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات میں صوبہ سندھ میں جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وزیراعظم عمران خان سے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے اتحادی جماعتوں کے ممبران کی گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سربراہی میں اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات میں صوبہ سندھ میں جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے امور پر بریفنگ دی گئی ۔شرکا نے وزیراعظم کو سندھ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ پر عملدرآمد کے ضمن میں درپیش مشکلات پر آگاہ کیا۔اجلاس میں شرکا نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ صوبہ سندھ کو گیس کی مد میں رائلٹی رقوم کی ادائیگیوں کا استعمال ان علاقوں میں ممکن بنایا جا ئے جن کا حق ہے۔اجلاس میں وفاقی وزارتوں میں سندھ سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے فوکل پرسنز لگانے پر اتفاق کیا گیا ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ ہے اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ اس کی وجہ سے ملک ترقی و خوشحالی سے محروم رہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں احتساب کا عمل بلا تفریق و امتیاز اور بلا تعطل جاری رہے گا ۔ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ سے کشور زہرہ، کنور نوید جمیل، فیصل سبزواری، خواجہ اظہار الحسن، محمد حسین خان، حمیدالظفر، اور محمد راشد خلجی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے ڈاکٹر فہمیدہ مرذا، غوث بخش مہر، ارباب غلام رحیم، مرتضی جتوئ، ایاز پلیجو، صفدر عباسی، زوالفقار مرزا اور علی گوہر مہر شامل تھے۔پاکستان تحریک انصاف سیشاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر ایوب خان، علی حیدر زیدی، محمد میاں سومرو، نعیم الحق، فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، محمد اسلم ابڑو، خرم شیر زمان، امیر بخش بھٹو، جئے پرکاش اکرانی، اشرف قریشی، علی جونیجو اور حسنین مرزا شریک تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More