ڈیرہ اسماعیل خان(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات رکوانے کیلئے خیبر پختونخواہ حکومت کا سپریم کورٹ جانا بتاتا ہے کہ اس منصوبے میں اربوں روپوں کی کرپشن ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی اپنی کرپشن چھپانے کیلئے سپریم کورٹ جارہی ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بغیر شواہد کے جیل کی کال کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے، رانا ثناء اللہ پر ہیروئن کا جھوٹا کیس بنوا کر پھانسی گھاٹ میں رکھا ہوا ہے، خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلیمان اور حمزہ شہباز کو بغیر شواہد کے جیل میں رکھا گیا ہے، مریم نواز کی ضمانت کیخلاف درخواست دی جارہی ہے۔ یہ سب مسلم لیگ ن کو ڈرانے کیلئے کیا جارہا ہے لیکن مسلم لیگ کسی کے ڈرانے میں نہیں آئے گی۔ بی آر ٹی میں اگر کرپشن نہیں ہوئی تو پی ٹی آئی کو اس کا کیوں خوف ہے، فارن فنڈنگ کیس کو رکوایا جارہا ہے۔ جب تک ملک میں انصاف نہیں ہوگا ملک تباہی و بربادی کے کنارے جاتا رہے گا۔
بی آر ٹی منصوبے میں اربوں روپوں کی کرپشن ہوئی،چوہدری ریاض
پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات رکوانے کیلئے خیبر پختونخواہ حکومت کا سپریم کورٹ جانا بتاتا ہے کہ اس منصوبے میں اربوں روپوں کی کرپشن
