Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسپتال میں ہنگامہ آرائی کرنے والے مزید29 وکلا گرفتار، تعداد 80 ہو گئی

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں مزید 29 وکلا کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار وکلا کی تعداد 80

لاہور(نیوزڈیسک): پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں مزید 29 وکلا کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار وکلا کی تعداد 80 ہو گئی۔پولیس کے مطابق پی آئی سی پر حملہ کرنے والے وکلا کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار وکیلوں میں سے 8 کو تھانہ مزنگ پولیس نے گرفتار کیا۔تھانہ نواں کوٹ نے تین، تھانہ شالیمار نے ایک وکیل کو گرفتار کیا، تھانہ مانگا منڈی کی حدود سے9، تھانہ ہڈیارہ کی حدود سے30 وکلا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ہنگامہ آرائی کے الزام میں تھانہ جنوبی چھاونی اور شمال چھاونی نے بھی پانچ، پانچ وکلا کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق 8 وکلا کو تھانہ کاہنہ، چار کو تھانہ گلبرگ، ایک کو تھانہ ماڈل ٹاون، پانچ کو تھانہ فیصل ٹاون اور تھانہ نصیرآباد کی حدود سے ایک وکیل کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More