Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کوئٹہ، ژوب قومی شاہرہ پر مسافر کوچ اور تیل بردار پک اپ میں تصادم، 13افراد جاں بحق

کوئٹہ، ژوب قومی شاہرہ پر کان مہتر زئی کے علاقہ میں مسافر کوچ اور تیل بردار پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 13افراد جاں بحق

کوئٹہ(نیوزڈیسک): کوئٹہ، ژوب قومی شاہرہ پر کان مہتر زئی کے علاقہ میں مسافر کوچ اور تیل بردار پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 13افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثہ کے نتیجہ میں مسافر بس اور تیل بردار پک اپ کو آگ لگ گئی اور دونوں گاڑیان جل کر بری طرح تباہ ہو گئیں۔ وین میں ایرانی ڈیزل کے کین موجود تھے جس کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگی گئی ۔ جاں بحق افراد کی نعشیں مکمل طور پر جھلس گئیں۔ حادثہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔جھلس جانے کی وجہ سے نعشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے کی جائے گی۔جبکہ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے کہا ہے کہ حادثہ کے نتیجہ میں 13افراد جاں بحق ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوچ ڈیرہ غازی خان سے کوئٹہ آرہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کو تعلق ڈیرہ غازی خان، لورالائی اور کوئٹہ سے ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More