Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

عمران خان کا دورہ سعودی عرب

وزیراعظم عمران خان اپنے دورے میں سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کریں گے

ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعاون اور دونوں ملکوں کی قیادت کے باقاعدگی سے ہونے والے وفود کے تبادلوں کا حصہ ہے۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی چند دن پہلے استنبول میں ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس کانفرنس میں شرکت کے بعد سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کر چکے ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی ملاقات میں کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More