Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بہاول پور پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے جرائم پیشہ عناصرو اشتہاری ملزمان کوگرفتار کرلیا

پولیس کی کاروائی جرائم پیشہ عناصر گرفتار

بہاول پور پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے جرائم پیشہ عناصرو اشتہاری ملزمان کوگرفتار کرلیا
بہاول پور: بہاول پور پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے جرائم پیشہ عناصرو اشتہاری ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔ پولیس تھانہ بغداد الجدید نے شراب فروش ملزمان عبدالرشید اورمحمد عرفان کوگر فتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے37 لیٹر شراب دیسی برآمد کرلی۔پولیس تھانہ کینٹ اور عباس نگر نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے ملزمان عبدالخالق ، محمد شہباز اور محمد زبیرکو گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے2710گرام چرس اوروٹک رقم 1750 روپے برآ مد کرلی۔پولیس تھانہ اوچ شریف نے جواریوں کے بڑاخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے جواری ملزمان محمد ذوہیب ، محمد عبداللہ ، محمد ساجد ، ارشد علی ، فرحان عابد ، محمد قاسم ،محمد فیاض ، محمد جہانگیر اور یوسف کو گرفتارکرلیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بلیرڈ سٹکس ، اور بلیرڈ بالز اور دائو پر لگی رقم4590 روپے برآمد کرلی ۔پولیس تھانہ نوشہرہ جدیدنے کاروائی کر تے ہوئے ملزمان منیر احمد ، دلشاد احمد اور محمد رضا سے غیر قانونی اسلحہ،پسٹل 30بور03 عدد معہ13روند برآمدکرلیے۔پولیس تھانہ چنی گوٹھ ، اوچ شریف ، دھوڑ کوٹ اور ڈیرہ نواب صاحب نے اشتہاریو ں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان غلام صابر ، اسماعیل ، لیاقت علی ، جمشید،محمد وقاص ، فہیم عباس ، بہزاد ، پرویز ، اقبال اور غلام حسین کو گرفتارکرلیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر لئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرامیر تیمور خان نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصرو اشتہاری ملزمان کے خلاف اسی طرح کاروائیاں جاری رہیں گی۔ایسے عناصر معاشرے کا ناسور ہیں ۔ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیاجائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More