Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹیلی فون ایکسچینج نزدATC کورٹ اور گورنمنٹ عباسیہ ہائی سکول ماڈل ٹائون اے بہاول پورکی بلڈنگز میں موک ایکسر سائز کا انعقاد

بہاول پور: ملک میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی خطرات کے پیش نظرٹیلی فون ایکسچینج نزدATC کورٹ اور گورنمنٹ عباسیہ ہائی سکول ماڈل ٹائون اے بہاول پورکی بلڈنگز میں موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پولیس تھانہ کینٹ ،تھا نہ سول لائنز،ڈولفن فورس،ایلیٹ فورس ، ریسکیو 1122 اورسول ڈیفنس نے حصہ لیا۔موک ایکسر سائز کے دوران فرضی دہشتگرد نے  ٹیلی فون ایکسچینج نزدATC کورٹ اور گورنمنٹ عباسیہ ہائی سکول ماڈل ٹائون اے بہاول پورکی بلڈنگز پر حملہ کیا۔سیکیورٹی گارڈنے ایمر جنسی سائرن بجایا اور ریسکیو15پر کال کی۔ جس کے جواب میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس نے بروقت پہنچ کرکاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کوگرفتار کر لیا۔دہشت گردی کے خلاف موک ایکسر سائز کا مقصد اداروں کی صلاحیت اور اُن کے آپس میں رابطے کو جانچنا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے آسانی کے ساتھ نمٹا جا سکے۔ اس دورا ن ٹیلی فون ایکسچینج نزدATC کورٹ اور گورنمنٹ عباسیہ ہائی سکول ماڈل ٹائون اے بہاول پورکی انتظامیہ کو مکمل بریف کیا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ان کا رد عمل کیسا ہونا چاہیے ۔مزید پولیس آفیسران نے سیکیورٹی پر تعینات گارڈز کو سیکیورٹی کے متعلق بریفنگ دی کہ ان کو کس طرح کے حفاظتی انتظامات اپنانے چاہئیں۔ آخر میں اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More