Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دوسراٹیسٹ میچ:پاکستان کی پوری ٹیم 191رنز پر ڈھیر

پاکستانی بلے باز پہلے دن کے کھیل میں ایک بار پھر مشکل میں نظر آئے

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے کرکٹ میچ کے پہلے روز بولرز کا پلڑا بھاری رہا، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 191 رنز پر ہی ڈٖھیر ہوگئی اور سری لنکا کے بھی تین کھلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں

کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے تھے۔ اس وقت کریز پر انجیلو میتھیوز اور لستھ ایمبل دینیا موجود ہیں۔

سری لنکا کے پہلے کھلاڑی اوشادہ فرنینڈو ت نے 4 رنز بنائے۔ وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔دوسرے کھلاڑی ڈی میتھ کرونارتنے محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ انھوں نے 25 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کی تیسری وکٹ بھی محمد عباس نے لی جب کوشل مینڈس کا سلپ میں حارث سہیل نے شاندار کیچ پکڑا۔

پاکستانی بلے باز پہلے دن کے کھیل میں ایک بار پھر مشکل میں نظر آئے اور کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔

پاکستانی اننگز کے ٹاپ سکورر اسد شفیق رہے جنھوں نے 63 رنز بنائے جبکہ سری لنکا کی طرف سے لاہیرو کمارا اور لستھ ایمبل دینیا نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔

لاہیرو کمارا کی چار وکٹوں میں اسد شفیق، عابد علی، محمد رضوان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More