Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قائد کے اتحاد،ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو آگے لے جائیں گے:جنرل باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دو قومی نظریے کی بنیاد پر پاکستان کی تخلیق ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے

قائد کے اتحاد،ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو آگے لے جائیں گے:جنرل باجوہ

کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دو قومی نظریے کی بنیاد پر پاکستان کی تخلیق ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ قائداعظم کا وژن ملک کوآگے لے جانے کے لیے ہماری رہنمائی کرتا رہے گا جب کہ مشکل ترین دور کے باوجود پاکستان کی تمام اقلیتیں متحد ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دو قومی نظریے کی بنیاد پر پاکستان کی تخلیق کا وژن تسلیم شدہ حقیقت ہے، قائداعظم نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر پاکستان بنایا، پاکستان بنانے کے لیے قائداعظم کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہیں، قائد کے اتحاد،ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو آگے لے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More