Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شادی ہالز رات 11 بجے بند کرنے کا فیصلہ

کراچی میں رات 11 بجے کے بعد شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کا فیصلہ

کراچی(نیوزڈیسک) : کراچی میں رات 11 بجے کے بعد شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی ہوگی۔کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت شادی ہالز کے اوقات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور بلدیاتی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کراچی میں رات 11 بجے کے بعد شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہالز مالکان فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے پابند ہوں گے اور عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں ہالز سیل کیے جائیں گے۔اجلاس میں شادی ہالز میں ہونے والی تقریبات سے پیدا ہونے ٹریفک کے دباؤ کو دور کرنے سے متعلق اقدامات پر بھی غور کیا گیا ہے۔کمشنر کراچی کے مطابق ہال مالکان کو مہم شروع کرنے سے قبل وارننگ دی جائے گی اور اس مہم میں تمام متعلقہ اداروں کو شامل کیا جائے گا، ہالز مالکان فیصلے پر عمل کریں، شادی ہالز کو 2 ہفتے کا وقت دیا جارہا ہے تاہم رات 11 بجے کے بعد تقریبات پر پابندی کی مہم شروع کر نے کی تاریخ کا فیصلہ اگلے اجلاس میں ہوگا۔کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ مہم کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ ہفتے پھر اجلاس ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More