Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹرمپ کی پاکستان کیلئے فوجی تربیتی پروگرام کی بحالی کی توثیق

صدر ٹرمپ نے پاکستان کے لیے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام بحال کرنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن(نیوزڈیسک) : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے فوجی تربیت کے پروگرام کی بحالی کی توثیق کر دی ۔امریکا کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق اس پروگرام کی بحالی کا فیصلہ امریکا کی قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام سے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ایلس ویلز نے یہ بھی بتایا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے لیے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم سلامتی سے متعلق دیگر معاون پروگراموں پر پابندی اب بھی برقرار ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More