Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیو ایئرنائٹ پراندھی گولی کا شکار ہونے والی لڑکی چل بسی

مصری شاہ کے علاقے فیض باغ میں نیو ائیر نائٹ پر گھر کے دروازہ پر کھڑی تیرہ سالہ ایمان فاطمہ سر

لاہور(نیوزڈیسک) : لاہور میں نیو ائیر نائٹ پر اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والی تیرہ سالہ لڑکی ہسپتا ل میں دم توڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقے فیض باغ میں نیو ائیر نائٹ پر گھر کے دروازہ پر کھڑی تیرہ سالہ ایمان فاطمہ سر میں اندھی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی تھی، جسے بعدازاں میو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔مقتولہ کے ورثا کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کررہے تھے، اور گولی سیدھی آکر سر پر لگی،پولیس تاحال فائرنگ کرنے والوں کا تعین بھی نہیں کر سکی، پولیس نے مقتولہ کی لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More