Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کرتارپور میں گوبند سنگھ کے جنم دن کی تقریب بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے،فردوس عاشق

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرتارپور میں گوبند سنگھ کے جنم دن کی تقریب بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) : وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرتارپور میں گوبند سنگھ کے جنم دن کی تقریب بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے، گردوارہ کرتارپور میں سکھ مذہب کے دسویں گرو گوبند سنگھ کے جنم دن کی مرکزی تقریب کا شاندار انعقاد بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکڑوں سکھ یاتریوں کی شرکت پاکستان کے پر امن اور روشن چہرے کی آئینہ دار ہے جہاں اقلیتیں آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھر پور شرکت اور سکھ برادری سے اظہار یکجہتی اس امرکا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سب بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کی فضا میں ملک کی ترقی اور تعمیر میں شراکت دار ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More