کراچی(نیوزڈیسک) : کراچی میں سمگل شدہ مال بیچنے والوں کے خلاف کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے طارق روڈ کے شاپنگ مال سے لاکھوں روپے مالیت کا غیر قانونی کپڑا برآمد کرلیا۔کسٹمز حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال میں غیر قانونی اسمگل شدہ کپڑے کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں سے لاکھوں روپیمالیت کا سمگل شدہ کپڑا برآمد کیا۔ حکام نے کپڑے کو تحویل میں لینے کے بعد 5 ٹرکوں میں لوڈ کرنے کے بعد شاپنگ مال سے کسٹم ہائوس منتقل کردیا ۔کسٹمز حکام کے مطابق چھاپے کے دوران کپڑے کی اسمگلنگ میں ملوث دکانداروں نے ان کی ٹیم پر حملہ کیا اور کارروائی سے روکنے کی بھی کوشش کی۔واضح رہے کہ چھاپے میں کسٹمز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے متعدد گاڑیوں کے ہمراہ حصہ لیا۔
کراچی ‘کسٹمزکی کارروائی ،سمگل شدہ کپڑا برآمد
راچی میں سمگل شدہ مال بیچنے والوں کے خلاف کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے طارق روڈ کے شاپنگ مال سے لاکھوں روپے مالیت کا غیر قانونی کپڑا برآمد
