Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا ہے، عوام کو پٹے ہوئے مہروں سے کوئی دلچسپی نہیں،عثمان بزدار

پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا ہے۔ عوام کو پٹے ہوئے مہروں سے کوئی دلچسپی نہیں

لاہور (نیوزڈیسک) : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا ہے۔ عوام کو پٹے ہوئے مہروں سے کوئی دلچسپی نہیں۔ گذشتہ 10برس کے دوران ریکارڈقرضے لئے گئے، قرضوں کو ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لئے استعمال نہیں کیا گیا ۔ گذشتہ ادوار میں کرپشن کا دور دورہ تھا ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو درست سمت میں لے کر جارہی ہے۔ پیر کے روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرٹ کی حکمرانی پی ٹی آئی حکومت کا طرہ امتیاز ہے، ماضی میں مہنگے قرضے لے کر ذاتی نمودونمائش کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد پاکستان کو سدھارنے اور عوام کو خوشحال کرنے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم وطن عزیز کی بہتری کے لئے اٹھ رہا ہے۔ تحریک انصاف نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اور نہ کبھی آئندہ کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More