Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

محکمہ تعلیم کو 12 جنوری تک تعطیلات میں توسیع کی ہدایت کردی۔اس ضمن میں وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافہ

پشاور (نیوزڈیسک) : پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا محکمہ تعلیم نے بھی میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے محکمہ تعلیم کو 12 جنوری تک تعطیلات میں توسیع کی ہدایت کردی۔اس ضمن میں وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافہ خیبر پختونخوا میں سردی کی لہر میں شدت کے اضافے کی وجہ سے کیا گیا۔ تعطیلات میں توسیع کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق تمام اسکولز 13 جنوری 2020 بروز پیر کو کھولے جائیں گے۔اس سے قبل خیبرپختونخوا میں مرخہ یکم جنوری سے ختم ہونے والی چھٹیوں میں سات جنوری2020 تک اضافہ کیا گیا تھا۔محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ طلبا اور اساتذہ کے مشکلات کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی کالجز اورجامعات پر ہوگا۔خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم کی جانب سے 22 دسمبر سے صوبے کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوا تھا۔ ابتدائی طور پر میدانی علاقوں میں 31 دسمبر اور پہاڑی علاقوں میں 29 فروری تک تعطیلات کی گئی تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More