Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جنگل میں غیر قانونی شکار سے متعلق ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف سے رپورٹ طلب

آزادحکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ وائلڈ لائف فشریز ناصر حسین ڈار نے پنجگراں جنگل میں غیر قانونی شکار سے متعلق ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف سے مفصل رپورٹ

مظفرآباد(نیوزڈیسک) : آزادحکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ وائلڈ لائف فشریز ناصر حسین ڈار نے پنجگراں جنگل میں غیر قانونی شکار سے متعلق ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف سے مفصل رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر طلب کرلی ہے۔ترجمان وزارت وائلڈ لائف فشریز کے مطابق پولیس افسران کی طرف سے آرلیاں پنجگراں کے جنگل میں سرکاری گاڑی اور پولیس کمانڈوز کے ذریعہ غیر قانونی شکار کی خبروں پر سخت ترین کارروائی کا حکم دیا ہے۔ڈی جی وائلڈ لائف کی طرف سے مکمل رپورٹ حاصل ہونے پر متعلقہ پولیس افسران،اہلکاران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو تحریک کیا جائے گا۔پولیس کا کام لاقانونیت کا خاتمہ ہے اگر پولیس خود ہی غیر قانونی کام شروع کرے تو معاشرہ میں اصلاح احوال ممکن نہیں۔ناصر حسین ڈار نے عوام علاقہ اور نوجوانوں کو مبارکباد دی جس میں انہوں نے کہا کہ عوام علاقہ اور نوجوانوں نے غیر قانونی سرگرمی ناکام بناکر باشعور ہونے کا ثبوت دیا ہے۔اگر نایاب پروندوں،جنگلی جانوروں کے شکار کی خبرملی تو محکمہ کے اہلکاروں،افسران کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔محکمہ کے افسران فیلڈ سٹاف محنت،جرات سے فرائض منصبی سرانجام دیں ہم ہر ممکن تحفظ کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More