Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عراق’کربلا میں جھڑپوں میں 10 مظاہرین زخمی ، بدر تنظیم کا صدر دفتر نذر آتش

عراق کے شہر کربلا میں محکمہ صحت کے طبی ذرائع کے مطابق کربلا شہر کے وسطی علاقے میں ہنگامہ آرائی کے انسداد کی فورس کے ساتھ جھڑپوں میں 10مظاہرین زخمی

کربلا (نیوزڈیسک) : عراق کے شہر کربلا میں محکمہ صحت کے طبی ذرائع کے مطابق کربلا شہر کے وسطی علاقے میں ہنگامہ آرائی کے انسداد کی فورس کے ساتھ جھڑپوں میں 10مظاہرین زخمی ہو گئے۔عراقی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کربلا کی صوبائی کونسل کی عمارت پر دھاوا بولنے والے مظاہرین کو دور کرنے کی کوشش کی۔ ادھر نامعلوم افراد نے کربلا میں بدر تنظیم کے صدر دفتر کو آگ لگا دی۔ اس دوران کربلا میں امن و امان کی صورت حل کافی خراب ہو چکی ہے جب کہ مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے بیچ جھڑپوں میں بھی شدت آئی ہے۔العربیہ اور الحدث کے ذرائع کے مطابق شہری دفاع کی ٹیمیں آگ بجھانے کے واسطے جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔عراق کے مختلف علاقوں میں عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ان میں ذی قار صوبے کا شہر ناصریہ اور واسط صوبے کا شہر کوت بھی شامل ہے۔ کوت میں واسط یونیورسٹی کے نزدیک جھڑپوں میں 59افراد زخمی ہو گئے جن میں 48پولیس اہل کار ہیں۔ مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا۔اسی طرح نجف میں بھی مختلف یونیورسٹیز میں ہزاروں طلبہ نے پڑھائی کا سلسلہ معطل کر دیا۔ ذی قار صوبے میں انارکی اور شورش کے سبب پولیس سربراہ کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More