Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سکھر : بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے چار سالہ بچی جاں بحق،6 افراد زخمی

رات ہونے والی بارش کے باعث نیو پنڈ کے علاقے میں ایک منزلہ مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ملبے تلے دب گئے

کراچی(نیوزڈیسک) : سکھر میں بارش کے باعث نیو پنڈ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے چار سالہ بچی جاں بحق،6 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق رات ہونے والی بارش کے باعث نیو پنڈ کے علاقے میں ایک منزلہ مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو ٹیم نے اہل علاقہ کے ساتھ مل کر ملبے سے 2 بچوں،2 خواتین سمیت 7 زخمیوں کو نکال کر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔اسپتال میں دوران علاج 4 سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ 6 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More