Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بڈگام میں سکیورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو شہید کر دیا

چند گھنٹوں کے محاصرے کے بعد ، مشترکہ ٹیم نے تلاشی کی کاروئی کی اور فائرنگ کی ۔جہاں ایک اینٹوں کے بھٹے پر موجود نوجوانوں پر فائرنگ

سری نگر(نیوزڈیسک) :  وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چاڈورہ کے علاقے بہرام پورہ میں پیر کے روز بھارتی  فوج نے ایک محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا ۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سوموارکی شام موسم کی بڑھتی ہوئی شدت کے باجود فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے بڈگام کے چٹر گام گاوں کو گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ چند گھنٹوں کے محاصرے کے بعد ، مشترکہ ٹیم نے تلاشی کی کاروئی کی اور فائرنگ کی ۔جہاں ایک اینٹوں کے بھٹے پر موجود نوجوانوں پر فائرنگ میں ایک نوجوان شہید ہو گیا پولیس کے مطابق یہ حریت پسند تھے جو ایک اینٹوں کے بھٹے پر چھپے ہوئے تھے۔ بڈگام ایس ایس پی امود ناگپوری نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ کاروائی ختم ہوگئی ہے اور ایک نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی لیکن ابھی اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں چاڈورہ کے ایس ڈی پی او کو بھی گولی لگی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس سے قبل چند حریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص معلومات کے بعد علاقے میں کورڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ پولیس نے پیر کو وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک مقامی نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ گاندر میں پولیس نے ایک نوجوان طارق گنائی کو گرفتار کیا ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق وہ ایک تنظیم تحریک لبیک کا سرگرم رکن ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پیر کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ضلع بونیار میں بنالی کے علاقے میں شدید برف باری کے باعث 3 رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔ بونیار کے رہائشی سید خان ، غلام رسول میر اور حسن خان کے مکانات شدید برف باری کے باعث مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ تاہم کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تینوں خاندانوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے کیونکہ ہماری پہلی ترجیح عام لوگوں کی قیمتی جانوں کی حفاظت کرنا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More