Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ، فائرنگ سے کئی مظاہرین زخمی

ایران میں حکومت کی طرف سے یوکرین کا مسافر جہاز مارگرائے جانے کی غلطی تسلیم کرنے بعد ملک میں حکومت کے خلاف مظاہرے

تہران(نیوزڈیسک) : ایران میں حکومت کی طرف سے یوکرین کا مسافر جہاز مارگرائے جانے کی غلطی تسلیم کرنے بعد ملک میں حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جن میں سیکڑوں افراد نے ایرانی رجیم کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی طرف سے پرتشدد حربے استعمال کیے گئے جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔ سماجی کارکنوں کی طرف سے سوشل میڈیا مظاہروں حکومت مخالف ریلیوں کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں جن میں مظاہرین کو حکومت کے خلاف نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیوز میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مظاہرین پرلاٹھی چارج کرتے اوران پرآنسوگیس کی شیلنگ اور فائرنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران میں ہونے والے مظاہروں میں جامعات کے طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے ایرانی قیادت کو قتل کرکے ان کی جگہ ملائوں کو اقتدار سونپنے کے خلاف نعرے لگائے۔ اس کے علاوہ طلبا کی بڑی تعداد نے ایک مسافر جہاز کو میزائل سے مار کرتباہ کرنے اور اس میں سوار 176 افراد کو ہلاک کرنے کے اقدام کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی۔ادھرمقتول ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے آبائی شہر کرمان میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے عوام کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر ‘ولایت فقیہ مردہ باد’ کے نعرے لگائے۔ایران انٹرنیشنل چینل کی ویب سائٹ کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی طرف سے مظاہرن پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ادھرتہران میں پولیس چیف نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں مظاہرین کے خلاف تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت تہران میں ہفتے کے روز سے مظاہرے جاری ہیں مگر ہم نے ان کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کیا۔پولیس چیف جنرل حسین رحیمی نے کہا کہ دارالحکومت تہران میں حکومت مظاہروں کے باوجود ہم نے تحمل کامظاہرہ کیا ہے اور کسی پر گولی نہیں چلائی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More