Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قلعہ سیف اللہ’کان مہتر زئی میںبرف میں پھنسے 500 افراد کو بچا لیا گیا

شدید برف باری کے بعد بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہتر زئی میں برف میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے جاری آپریشن مکمل

قلعہ سیف اللہ(نیوزڈیسک) : شدید برف باری کے بعد بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہتر زئی میں برف میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے جاری آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور تمام مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔بلوچستان میں تاریخ کی ریکارڈ برفباری ہوئی ہے، جس سے بالائی مقامات برف سے اٹ گئے، کان مہتر زئی کے مقام پر سیکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔شدید سردی میں پھنسے کئی مسافروں کی حالت خراب ہونے لگی، کھانے پینے کا سامان، گاڑیوں کا ایندھن بھی ختم ہو گیا، منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید ترین سردی میں گھنٹوں اپنی گاڑیوں میں پھنسے رہے۔500 سے زائد افراد منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید ترین سردی میں گھنٹوں اپنی گاڑیوں میں پھنسے رہے، ریسکیو آپریشن صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب مکمل کیا گیا۔مشکل میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے صوبائی حکومت حرکت میں آئی، رات بھر ریسکیو آپریشن جاری رہا، جس کے دوران 500 سے زائد افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔پی ڈی ایم اے، ایف سی، لیویز اور ضلعی انتظامیہ نے برفیلی طوفانی ہواوں میں رات بھر ریسکیو آپریشن کر کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا،متاثرہ افراد کو خوراک، دوائیں اور کمبل بھی دیے گئے۔مسلم باغ اور کان مہتر زئی میں سڑک کلیئر ہونے پر ٹریفک بحال کی جائے گی، 3 روز سے بند کوژک ٹاپ کھول دی گئی۔ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ڈاکٹر عتیق شاہوانی کے مطابق کان مہتر زئی میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن 24 گھنٹے جاری رہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More