Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

روات پولیس ٹریننگ اسکول کے پرنسپل ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ کی خودکشی

روات پولیس ٹریننگ اسکول کے پرنسپل سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی)ابرار حسین نیکوکارہ نے خودکشی کرلی۔راولپنڈی پولیس

راولپنڈی(نیوزڈیسک)  : روات پولیس ٹریننگ اسکول کے پرنسپل سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی)ابرار حسین نیکوکارہ نے خودکشی کرلی۔راولپنڈی پولیس کے مطابق روات پولیس ٹریننگ اسکول کے پرنسپل ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ خودکشی کا نوٹ بھی ان کی نعش کے پاس سے ملا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔ابرار حسین نیکوکارہ خودکشی سے قبل حسب معمول اپنے دفتر گئے تھے اور کام بھی کیا تھا۔ پولیس ٹریننگ اسکول میں گزشتہ ہفتے پاسنگ آٹ پریڈ ہوئی تھی اور ان دنوں چھٹیاں تھیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق ابرار حسین نیکوکارہ گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے پریشان تھے۔ایس ایس پی نے اپنی آخری تحریر میں لکھا کہ انسان خود کشی تب کرتا ہے جب وہ بیزارہو جاتا ہے۔ انہوں نے والدہ اور اہلیہ سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص ان کی موت کا ذمہ دار نہیں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More