فیصل آباد (نیوزڈیسک) : فیصل آباد میں گھریلو ناچاقی پر کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے ایک گھر میں جھگڑے کے دوران نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی، فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں بہنوئی نے فائرنگ کر کے اپنے 2 برادر نسبتی قتل کر دیئے ہیں۔فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
فیصل آباد’گھریلو ناچاقی پر بہنوئی نے فائرنگ کرکے 2 برادر نسبتی قتل کردیئے، ایک زخمی
فیصل آباد میں گھریلو ناچاقی پر کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق
