Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شہریت ترمیمی ایکٹ: بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے ، وہ قابل افسوس ہے مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا کا سی اے اے پر تبصرہ

امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے کہا کہ بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے ، وہ قابل افسوس ہے

 : واشنگٹن،15 جنوری (نیوزڈیسک) ساوتھ ایشین وائر : بھارت میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)پرمائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او)ستیہ نڈیلا نے بھارت کی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے کہا کہ بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے ، وہ قابل افسوس ہے۔ نڈیلا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جو ہو رہا ہے، وہ دکھ کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ایک بنگلہ دیشی تارکین وطن کو دیکھنا پسند کروں گا جو بھارت آتا ہے اور اپنی فعال شراکت سے انفوسس کا اگلا سی ای او بن جاتا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا ، خود بھی امریکہ میں بھارت سے آئے ہوئے تارک وطن ہیں۔بھارت کی شہریت پر جاری مباحثے پر ایک بڑی کمپنی کے سی ای او کا یہ پہلا رد عمل ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More