اسلام آباد (نیوزڈیسک) : یکم فروری سے گھریلو صارفین کے لئے گیس میٹر رینٹ میں اضافہ اور گیس قیمتوں میں اضافہ کے لئے پیٹرولیم ڈویژن نے سمری ای سی سی کو بھجوادی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گھریلو سارفین کے میٹر کا ماہانہ کرایہ اس وقت 20روپے ہے جسے 80روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ گھریلو سارفین کے لئے گیس کی قیمت میں پانچ فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔ جبکہ بجلی کارخانوں کے لئے گیس کی قیمت میں 12اضافہ کی تجویز دی گئی ہے ۔ جبکہ برآمدی صنعت کے لئے گیس کے نرخ 6.5ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقراررکھی جائیں گے اور اس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ سی این جی کی قیمت جو اس وقت کراچی میں 1280روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے اور ملک کے دیگر علاقوں میں کچھ زیادہ ہے اس میں 15فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔ جکہ کیپٹو پاور پلانٹ کے لئے بھی گیس کی قیمت میں 15فیصد اضافہ کی تجویز ہے تاہم کھاد کے شعبہ کے لئے کہا گیا ہے کہ ایل این جی درآمد کرنے کی جو موجودہ قیمت ہے وہی برقراررکھی جائے گی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے حتمی فیصلہ ای سی سی کرے گی جس کے بعد معاملہ اوگرا کوبھجوایا جائے گا جو قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے باضابطہ نوٹیفکیشن کرے گی۔
گیس میٹر رینٹ بڑھانے اور گیس قیمتوں میں اضافہ کیلئے سمری ای سی سی کو ارسال
یکم فروری سے گھریلو صارفین کے لئے گیس میٹر رینٹ میں اضافہ اور گیس قیمتوں میں اضافہ کے لئے پیٹرولیم ڈویژن نے سمری ای سی سی کو بھجوادی
