صادق آباد(نیوزڈیسک) : صادق آباد آنے والی مسافر بس سنجر پور کے قریب بے قابو ہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے صادق آباد آنیوالی مسافر بس سنجر پور کے قریب بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ بس تیز رفتار کی وجہ سے اوورٹیکنگ کرتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی جس کے باعث6 مسافر زخمی ہو گئے جس میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچی۔ زخمی مسافروں کو بروقت ریسکیو کرکے ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔ مسافروں کے مطابق بس میں اوور لوڈنگ بھی کی گئی تھی۔
صادق آباد،تیزرفتار مسافر بس الٹنے سے 6 افراد زخمی
صادق آباد آنے والی مسافر بس سنجر پور کے قریب بے قابو ہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر زخمی
