Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کراچی: بیٹے اور شوہر کی مدد سے آئس نشہ فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

خاتون پولیس کو چکما دینیکیلئیرکشہ میں منشیات فروخت کرتی تھی، منشیات سپلائی کرنے کے دوران بیٹا یا شوہر رکشا

کراچی(نیوزڈیسک) : سندھ پولیس نے شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ سے شاطر خاتون آئس اسمگلر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق خاتون پولیس کو چکما دینیکیلئیرکشہ میں منشیات فروخت کرتی تھی، منشیات سپلائی کرنے کے دوران بیٹا یا شوہر رکشا چلا رہا ہوتا تھا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔پولیس کے مطابق خاتون بلوچستان سے آئس اور دیگر منشیات لاکر کراچی کے پوش علاقوں اور یونیورسٹیز میں فروخت کرتی تھی۔ آئس ڈیلر کی شناخت گل بی بی جبکہ اْس کے ساتھی کی شناخت عنایت کے نام سے ہوئی۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آئس اور دیگر منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس افسر کے مطابق منشیات ڈیلرز کا یہ گروہ اس سے پہلے دو بار گرفتار ہوچکا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پوش علاقوں کے نوجوانوں اور مختلف جامعات کے طالب علموں کو آئس نشہ فروخت کرنے والے ملزمان کو پولیس حراست میں لے چکی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More