قرآن کی کرامات ، حفاظ ، شوگراور دیگر بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں

جدہ( این این ائی ) قرآن کریم کی کرامات کے نتیجہ میں حفاظ قرآن شوگر، بلڈ پریشر،ڈپریشن اوردیگر بیماریوں سے محفوظ رہتے ہین۔ سعودی اخبار کے مطابق قرآن پاک کی کرامات و معجزات بے شمار و لاثانی ہیں جن مین کسی قسم کی شک کی گنجائش ہی نہیں ہوتی ۔ عظیم آسمانی کتاب قرآن کریم میں نبی نوع انسان کی ہدایت و رہنمائی ، اصلاح وبھلائی کے قواعد وضوابط موجود ہیں۔ صدیوں سے علماء مفکرین اس عظیم کتاب پر تحقیق کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہین اور نئے نئے معجزات سامنے آتے ہیں ۔ سعودی عرب کے مشرقی صوبہ القسیم میں قائم قصمیم یونیورسٹی کے شعبہ طب میں کی گئی نئی تحقیق مین یہ بات سامنے آئی کہ حافظ قرآن افراد کا دماغ عام افراد سے زیادہ قوی ہوتا ہے ۔ اکیاسی فیصد حفاظ شوگر و بلنڈ فشار خون کے علاوہ ڈپریشن کا مرض لحق نہیں ہوتا۔ قصیم یونیورسٹی کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے کافی عرصے تک متعدد افراد کا جائزہ لیا ۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دو افراد جنہوں نے کم از کم دس سپارے حفظ کر رکھے ہیں ان مین ڈپریشن اکسٹھ فیصد و شوگر اکہتر فیصد اور بلڈپریشر کا مرض چونسٹھ فیصد ان افراد کے مقابلے مین کم ہے جنہوں نے محض چند سورتیں ہی حفظ کی ہیں ۔ طبی تحقیقی ٹیم نے بریدہ کی مساجد سے لوگوں کا انتخاب کیا جن کی عمر 55 برس اوراس سے زائد تھی۔

قرآن کی کرامات
Comments (0)
Add Comment