آسٹریلیا : 19سال کی قید کی سزا نے ایک شخص کوارب پتی بنا دیا

بے گناہی ثابت ہو نے پر عدالت کا زر تلافی کے طور پر 4.8 ملین امریکی ڈالر ادا کر نے کا حکم

سڈنی( ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک شخص کو 19سال کی قید کی سزا نے ارب پتی بنا دیا، 74 سالہ ڈیوڈ ایسٹ کو پولیس افسر کے قتل  کے الزام میں 19 سال قید کی سزا ہوئی تھی جس کے بعد وہ بے گناہی ثابت ہو گئے۔جس پر عدالت نے انہیں زر تلافی کے طور پر 4.8 ملین امریکی ڈالر ادا کر نے کا حکم دیا۔

ڈیوڈ کو 1995ء میں پولیس افسر کے قتل کے الزام میں عمر قید سنائی گئی تھی۔ ڈیوڈ ایسٹ مین نے پولیس کو ایک مقدمے کے حل نہ ہونے پر دھمکیاں دی تھیں جو ان کی گرفتاری کا باعث بنیں۔

ڈیوڈ ایسٹ مین نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے عدالتی فیصلے کے خلاف 1999ء، 2000ء، 2001ء، 2005ء اور 2008ء میں درخواستیں دائر کی تھیں تاہم یہ تمام درخواستیں مسترد ہوگئی تھیں۔

ڈیوڈ ایسٹ نے ہمت نہ ہاری اور 2014ء کو ایک بار پھر درخواست دائر کی اور اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئے عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت کو حکم دیا کہ ڈیوڈ کو 4.8 ملین امریکی ڈالر بطور زرتلافی ادا کیا جائے۔

قبل ازیں ڈیوڈ ایسٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان 19 برس میں زندگی کی تمام رنگینیوں سے محروم رہا، وہ اپنا خاندان نہیں بنا سکا، کیریئر سے محروم رہا اور اس دوران ان کی والدہ اور دو چھوٹے بہن بھائیوں کا انتقال ہوگیا۔

قید کی سزا نے ارب پتی
Comments (0)
Add Comment