بحرالکاہل کے جزائر ممالک کو مالی امداد کی فراہمی کا خیر مقدم کرتے ہیں، چین

چین نے کہا ہے کہ وہ بحرالکاہل کے جزائر کے ممالک کو متعلقہ ممالک کی جانب سے مالی امداد کی فراہمی کا خیر مقدم

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ وہ بحرالکاہل کے جزائر کے ممالک کو متعلقہ ممالک کی جانب سے مالی امداد کی فراہمی کا خیر مقدم کرتا ہے،وہ اپنے وعدوں کی تکمیل کے لیے حقیقی رقم فراہم کریں۔ یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوانگ شوانگ نے ایک بیان میں کہی۔آسٹریلیا نے حال ہی میں پاپوا نیو گنی کو 4 ارب 40کروڑ آسٹریلوی ڈالر کے مراعاتی قرضے کی پیش کش کی ہے، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو چیز جزائرممالک اور ان کے عوام کے لیے فائدہ مند ہے اس پر تمام فریقوں کو کھلے اور اشتراکی انداز میں تعاون اور جیت کے اصول کے مطابق گرمجوشی سے عملدرآمد کرنا چاہئے۔

بحرالکاہلجزائر ممالکچینمالی امداد کی فراہمی
Comments (0)
Add Comment