ورلڈ الیون اور ایشیا الیون ٹی 20 سیریز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہوگا

بی سی سی آئی کے جوائنٹ سیکریٹری جائیش جارج کا کہنا ہے کہ دو میچز پر مبنی اس عالمی کرکٹ مقابلے میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی نہیں کھیلے گا

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش میں مارچ میں ورلڈ الیون اور ایشیا الیون کے مابین ہونے والی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہوگا

بھارتی نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق بی سی سی آئی کے جوائنٹ سیکریٹری جائیش جارج کا کہنا ہے کہ دو میچز پر مبنی اس عالمی کرکٹ مقابلے میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی نہیں کھیلے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے جوائینٹ سیکریٹری جائیش جارج نے کہا کہ اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ دونوں ممالک کے کھلاڑی ایک ٹیم کا حصہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا الیون کے 5 کھلاڑیوں کا انتخاب بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کریں گے۔

دو میچز پر مبنی یہ سیریز بنگلہ دیش کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر منعقد ہو رہی ہے جس کی منظوری انٹرنیشنل کرکٹ کنٹرول بورڈ دے دی ہے۔

یہ میچز 18 اور 21 مارچ 2020 میں ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

واضع رہے کہ بنگلہ دیش آئندہ سال پاکستان میں ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لئے تو تیار ہے لیکن اس کا اصرار ہے کہ ٹیسٹ سیریز کسی تیسرے ملک میں کھیلی جائے

دوسری جانب خصوصا 2008 ممبئی حملوں کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے تعلقات ویسے ہی کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک کی ٹیمیں آئی سی سی مقابلوں میں مد مقابل تو ضرور رہی ہیں لیکن 2012 کے بعد سے ایک دوسرے کے ہاں کوئی سیریز نہیں کھیلی ہے۔

بھارتی کرکٹٹی 20 سیریزکرکٹ مقابلےورلڈ الیون
Comments (0)
Add Comment